13 فروری، 2016، 1:38 PM

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں 2 فوجی اور 4 علیحدگی پسند ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں 2 فوجی اور 4 علیحدگی پسند ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پاکستانی سرحد کے قریب شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 علیحدگی پسند اور 2 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پاکستانی سرحد کے قریب شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 علیحدگی پسند اور 2 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق  ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس غریب داس کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ سری نگر کے 130 کلو میٹر شمال مغرب میں واقع گاؤں مرساڑی میں ہوا۔ہندوستانی فوج کے دعوے کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ اس وقت شروع ہوا جب ہندوستانی فوج نے چار مسلح علیحدگی پسندوں کو ایک گھر میں محصور کردیا۔

ہندوستانی وزارت دفاع کے ترجمان گوسوامی کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 علیحدگی پسند اور 2 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ملٹری ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

News ID 1861804

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha